9 نومبر، 2026، 5:02 PM

عالمی استکبار کے ناجائز مطالبات کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے، جنرل حسن زادہ

عالمی استکبار کے ناجائز مطالبات کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے، جنرل حسن زادہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسن حسن زادہ نے کہا ہے کہ عالمی استکبار کے حد سے بڑھے ہوئے مطالبات کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت اور ثابت قدمی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر حسن زادہ نے تہران میں اسلامی انقلاب اور مقدس دفاع کے قومی عجائب گھر کے باغ میں 1980ء سے 1988ء تک ایران پر مسلط کردہ عراق کی جنگ یعنی دفاع مقدس کے دوران شہید ہونے والے 350 گمنام شہداء کی آخری رسومات کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار کے ناجائز مطالبات کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت اور استقامت ہی واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم ان گمنام شہداء کے جسد ہائے خاکی کی میزبانی کر رہے ہیں، ایسے وقت میں جب ایرانی قوم نے ایک بار پھر عالمی استکبار کے مقابلے میں اپنی وفاداری، ثابت قدمی، استقامت اور ایثار کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے ایرانی قوم کے جذبۂ مزاحمت کی جڑیں واقعۂ عاشورا کی ثقافت اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کے تجربات میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کی ثقافت اور سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے مکتب فکر سے وابستگی نے ایرانی قوم میں استقامت اور مزاحمت کا جذبہ پیدا کیا ہے۔ اس قوم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ عالمی استکبار کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔

News ID 1942724

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha